پاکستان نے جموں وکشمیر کے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب
سرحدگی گاؤں کو نشانہ بنا کر آج پھر فائرنگ کی جس میں ایک لڑکی ہلاک اور
تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے
یہاں بتایا کہ پاکستان نے راجوری ضلع کے نوشیرا میں کنٹرول لائن پر بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ سامبا کے رام گڑھ سیکٹر میں فائرنگ میں جیردا گاؤں کی رہنے والی راجندر کور (18) کی موت ہو گئی۔